اسلام آباد، 16 دسمبر (يو اين آئى) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں واقع آرمی پبلک اسکول پر طالبان شدت پسندوں کے حملے میں کم از کم 120 بچوں سمیت 132 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔
تحریک
طالبان پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن ضربِ عضب اور خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن خیبر ون کے جواب میں ہے۔وزیراعظم پاکستان نے اس واقعے پر تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔